Posts

Showing posts from 2022

ہم شاید کسی طور پر اپنے دکھوں سے نکلنے میں کسی روز کامیاب ہو جائیں #اعوانیات

Image
ہم شاید کسی طور پر اپنے دکھوں سے نکلنے میں کسی روز کامیاب بھی ہو جائیں #اعوانیات

مخالفت

Image
کبھی کبھی آگے بڑھنے یا کامیاب انسان بننے کے لیے، کچھ دھوکے، صدمے اور مخالفت بہت کام آتی ہے۔ #اعوانیات

مقدر کی محرومی

Image
مذہب کی بیڑیوں میں بندھے ہوئے شخص کے پاس اپنے ساتھ ہوئے ہر برے سلوک کو "مقدر" کی کسوٹی پر رکھ کر پرکھنا آسان ہو جاتا ہے اسے لگتا ہے اس کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا یا ہو رہا ہے یا آگے جو کچھ بھی ہوگا وہ اس کے خلاف کسی ظالم کی سازش کا نتیجہ ہے یا اس کے رب مصلحت۔ #اعوانیات

جیتے جی مر جانا

Image
مجھے ایسا لگتا ہے لوگوں سے رشتے ضرور بنانے چاہیے، لیکن انہیں اپنی عادت میں شامل نہیں کرنا چاہیے، وگرنہ آگے بڑھ جانے والوں کی یاد میں پیچھے رہنے والوں کا انتظار کی چکی میں ٹک ٹک کرتی، سیکنڈ کی سوئی پہلے منٹوں، پھر گھنٹوں اور پھر ماہ و سال تک دل کو دکھاتی رہے گی۔ #اعوانیات

وقت

Image
مجھے وقت اور حالات کی اک بات بےحد پسند ہے، انسان کی زندگی میں اک وقت ایسا ضرور آتا ہے کہ جب حالات کی ہیر پھیر خونی رشتوں اور وہ لوگ جنہیں ہم دور حماقت میں اپنا بہترین حلقہ احباب جانتے ہیں کو چھلنی کی طرح چھان دیتی ہے۔ #اعوانیات

محبتوں کے پچھتاوے قبروں تک ساتھ جاتے ہیں

Image
زندگی میں اگر کبھی کسی ایسے شخص سے ملنے کا اتفاق ہو جو آپ سے بغیر کسی غرض کے بے پناہ محبت کا معترف ہو اور آپ سے نکاح کا خواہشمند ہو تو اس انسان کو خود سے دور نا ہونے دیں اس کے جذبات اور احساسات کی قدر کریں اس شخص کی محبت کی قدر کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ اپنے دکھوں اور اپنی خوشیوں اور اپنی زندگی میں مگن ہو کر آپ اس شخص کی محبت کی بےقدری کر بیٹھیں جس کا دکھ اور پچھتاوا ساری زندگی رہتا ہے اور سچ تو یہ ہے کہ محبتوں کے پچھتاوے قبروں تک ساتھ جاتے ہیں #اعوانیات

ناکام انتخاب

Image
میں اکثر سوچتا ہوں، کسی شخص کے آنے، یا آ کر چلے جانے سے، کسی دوسرے شخص پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، اک شخص آپ سے دوستی یا محبت کا دعوی کرے، آپ کو سمجھنے کی بات کرے، آپ کے ساتھ وقت گزارنے کو غنیمت سمجھے، آپ کو سنے، آپ کی دلجوئی کرے، آپ کو سراہے، آپ کو چاہے، آپ کا ہمراز بننے کی خواہش کرے، آپ کے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائے، اور پھر اک عرصہ بعد اسے احساس ہو، اس نے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں، یا زندگی جینے کا خواب جس شخص کے ساتھ دیکھا، آہ، وہ اس کا "ناکام انتخاب" نکلا!!! اور پھر اس نے اپنے انتخاب کو کسی نگران کی رضامندی پر وار پھینکا! دیکھا جائے تو ناکام شخص کے پاس پسند یا انتخاب کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی وہ تو بس حالات کے دھاروں کی زد میں بہتا، نصیب کو کوستا اور ملامت کرتا ہوا کہیں نہ کہیں اور کسی نہ کسی کنارے لگ جاتا ہے۔ لیکن کیا ایسا شخص جس کے نزدیک اس کی خواہشات معبتر تھیں وہ مطمئن ہو پائے گا؟ #اعوانیات

#محرومی

Image
مجھے تیرے ساتھ کی خواہش جتنی شدید تر تھی قدرت کی جانب سے تیرا بچھڑنے کا فیصلہ اتنا ہی شدید تھا اگر تو دیکھے تو اس سانحہ نے مجھ سے میری راتوں کی نیند ہی نہیں چھینی بلکہ دن کا سکون بھی چھین لیا اور مجھے بےچین کر کے چھوڑ دیا میرا میری ذات پر اب کچھ بھی اختیار باقی نہیں رہا مجھے آج بھی کانٹوں جیسی کسک اور جبھن محسوس ہوتی ہے جو میرے وجود کو اندر ہی اندر چھلنی کرتی رہتی ہے سچ کہوں تو رقابت محبت سے بھی زیادہ جان لیوا ہوتی ہے #اعوانیات

#بدگمانیاں

Image
سنو! بدگمانیاں چھوڑ دو اچھا اچھا سوچو ایک بات بتاؤ؟ کیا تم سے متعلق بدگمانیاں صرف مجھے ہی تھیں؟ کیا تمہیں نہیں تھیں؟ انسان مارجن خود کو ہی کیوں دیتا ہے اگر وہ دوسروں کو بھی اتنا ہی مارجن دے جتنا وہ خود کو دینا ضروری سمجھتا ہے تو شاید بدگمانیوں سے پھیلنے اور پھوٹنے والے فتنے اور رنجشوں کا ازالہ کیا جا سکے #اعوانیات

#پرواہ

Image
کچھ باتیں ہمیں سمجھ آتے آتے ہم بہت نقصان کر چکے ہوتے ہیں بہت سے اختیارات جن پر سے ہمیں ناچاہتے ہوئے بھی دستبردار ہونا پڑتا ہے بہت سے تعلقات جنہیں ہم پہلے ہی بگاڑ چکے ہوتے ہیں اور زندگی عجیب ہی رخ اختیار کر لیتی ہے سن کر کتنا عجیب لگتا ہے نا "اک مسافر ہے، جسے اپنی منزل کا تعین ہی نہیں" وہ ہر بات سے انجان ہے بس کچھ دکھ جو اس کے دل سے نکالے نہیں نکلتے وہ مٹانا چاہتا ہے تو مٹائے نہیں مٹتے نہ اس دکھ کی کوئی دوا ہے نہ مرہم اور نہ کسی صورت مدوا سچ تو یہ ہے بس اک من چاہے شخص کی محرومی اسے دنیا بھر سے بےپروا کر دیتی ہے #اعوانیات

#رشتے

Image
ماں کا میکہ (ننھیال) اور باپ کا گھرانہ (ددھیال) دونوں کے دنیا سے جانے کے بعد بیگانہ ہو جاتا ہے #اعوانیات

دسترس

Image
مرد کو ایسا باکردار اور مثالی شوہر بننے کی ضرورت ہے کہ اس کی بیوی اپنی بیٹی کے لیے بھی ایسا شوہر ہی تلاش کرے، جو اس کے حقوق کی پاسداری کرنا جانتا ہو۔ #اعوانیات

#غلطیاں

Image
آج کے اس پرفتن دور میں کسی بھی شخص پر اندھا اعتماد کرنا ہی سب سے بڑی غلطی ہے اور خود کو موت کے منہ میں لے جانے کے عین مترادف ہے یہ دنیا آپ پر آپ کی معصومیت یا یتیمی یا غریبی یا پھر سادگی دیکھ کر رحم یا ترس نہیں کھائے گی یہ وہ بھیڑیے ہیں جو کسی تاک میں لگے ہیں جو کسی وقت کے منتظر ہیں جو مذہب کا لبادہ اوڑھ کر آپ کا مال، آپ کی اولاد اور اسباب کو چھین لیں گے ان کے ظاہر عابد اور باطن فرعونیت کی عکاسی کرتے ہوں گے #اعوانیات

ساتھ

Image
دکھوں کے معاملے میں انسان کا حافظہ کمال ہوتا ہے اک اک لمحہ وہ جس قرب میں گزارتا ہے، بھلا نہیں پاتا اور نہ ہی اس شخص کو جس کی آپ پر عنایات میں شراکت داری ہوتی ہے انسان اگر خیالات کی دنیا سے نکل کر عملی زندگی کی طرف لوٹے تو اسے سمجھ آتی ہے جذبات اور قسمیں یا وعدے انسان پر سوائے بوجھ کے اور کچھ بھی نہیں ہوتے جسے جتنی جلدی سمجھ لیا جائے زندگی اتنی ہی آسان اور خوبصورت بنائی جا سکتی ہے #اعوانیات

مخلص ہمسفر

Image
"بات سنو! اگر تم سے پہلے میں مر گئی، تو تم میرے بعد کیا کرو گے؟ جی پاؤ گے" اس سوال کی سمجھ مجھے اس کے مر جانے کے بعد آئی شاید میں اس جیسا دور اندیش نہیں تھا یا وہ میری طبیعت کی بےچینی اور جلد بازی سے واقف تھی اور وہ ٹھیک تھی میں اقرار کرتا ہوں کہ اس کے آنے سے میری زندگی میں خوشیوں اور سکون کی تلاش مکمل ہوئی اس کا یوں داغ مفارقت دے جانا مجھے بستر مرگ تک کھینچ لایا ہے مجھے سن کر تعجب ہوتا ہے جب کسی مرد یا عورت سے متعلق یہ سننے کو ملتا ہے کہ اس نے اپنے شریک حیات کو دھوکہ دیا ہماری شادی مکمل طور پر خاندان کی رضامندی سے تھی لیکن ہم نے اک دوسرے کو اس کی خوبیوں خامیوں اور اچھائی برائی سمیت ناصرف قبول کیا بلکہ ہم نے معاشرے میں اک اچھا شوہر اور اس نے اک اچھی اور مثالی بیوی ہونے کا ثبوت دیا۔ مجھے اس کے انتقال کے غم نے ہلکان کر دیا ہے میں چاہتا ہوں یوم الدین کا مالک مجھے اس کا ساتھ اپنی جنتوں میں بھی عطا کرے۔ مجھے لگتا ہے اک مخلص ہمسفر موسمی محبت کے بخار سے ہزار درجے بہتر ہے، اور اگر محبت ہی مخلص اور وفادار شخص سے ہو جائے تو زندگی مزید نکھر جاتی ہے۔ #اعوانیات

لہجے

Image
لوگوں کو لگتا ہے وہ اپنے مخالف حریف کے منہ پر سچ کہنے کے عادی ہیں تو شاید ایسے ان کی شخصیت کا مثبت پہلو نمایاں ہوگا جبکہ سامنے والا شخص مروت میں خاموش ہو جائے۔ درحقیقت ایسا شخص محفل کے آداب سے بلکل ناواقف ہوتا ہے اور ایسی سچائی جو بطور تنقید یا کردار کشی کے زمرے میں آتی ہو، ناقابل قبول ہے۔ بدقسمتی سے معاشرہ میں اکثریت کا وطیرہ اسی قسم کی سچائی ہے ہمیں یہ سمجھا چاہیے لہجے یقینا تاثیر رکھتے ہیں اور بات کہنے والا شخص اگر لہجوں کی تاثیر سے بالکل نابلد ہو  تو اسے چاہیے بات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کر لے #اعوانیات

غلط فہمی

Image
روز روز کی کسی نہ کسی وجہ سے لڑائی، بحث، طعنے اور روٹھنے منانے کی وجہ سے میں نے اسے غصہ سے کہا دیکھو ایسے میں تم سے شادی نہیں کر سکتا ہم ساری زندگی خوش نہیں رہ پائیں گے  اگر ایسے ہی لڑتے رہے میرے انکار کے جواب میں وہ کہنے لگی کیا میں تمہیں کال گرل لگتی ہوں جب دل کیا بات کر لی پکچرز منگوا لی دل بھرا تو بلاک کر دیا سلسلہ ختم کر دیا اگر محبت نہیں تھی تو مجھے اس راستے پر لائے ہی کیوں میرے پاس اس کے اس سوال پر سینکڑوں جوابات تھے پر شاید اس میں قصور میرا ہی تھا کہاں وہ فرشتہ صفت خاتون اور کہاں میں جنت سے نکالا گیا ابلیس ہمیں ہمارے رویوں نے اک دوسرے سے جدا کر دیا ------------------- اک بات تو بتاؤ میری پکچرز کا کیا کرتے ہو دیکھ کر ڈیلیٹ کر دیتا ہوں کیوں؟ سیو نہیں رکھتے؟ نہیں، فیملی پکچرز سیل میں نہیں رکھتا اور میں نہیں چاہتا تمہیں میرے سوا کوئی اور دیکھے میرے لیے تمہاری عزت اتنی ہی عزیز ہے جتنی میں اپنی فیملی کی عزیز رکھتا ہوں اچھا ---------------- میں تم سے شادی نہیں کر سکتی تم بیروزگار ہو، تمہارے کسی فیصلے پر تمہارا اختیار نہیں، بداخلاق ہو۔ میں نے اس کی تمام باتوں کو غور سے ...

انائیں

Image
یہ انائیں ان لوگوں پر بھی واری جا سکتی ہے جو ہماری رضامندی میں شامل تو نہیں تھے مگر اب وہ ہمارے شریک حیات ہیں خوش رہنے کے لیے اسباب کو تلاش کیا جانا چاہیے رونے کے لیے، مایوسیوں کے لیے تو ہمارے پاس ویسے ہی ماضی کا ڈھیر سارا بیک اپ موجود ہوتا ہے #اعوانیات

خوش رہنا سیکھیں

Image
کبھی کبھی خوشیاں خود سے بھی تراشنی پڑتی ہیں طبیعت کو گزری ہر ناگوار بات کو سنی ان سنی کر دینا چاہیے لوگوں کو ان کی غلطیوں پر مارجن دینا سیکھیں بہت سے غلط فہمیاں اور بدگمانیاں خود بخود دور ہو جاتی ہیں ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جن کے نزدیک آپ کی ذات اور کہی بات کی ویلیو ہے انہیں وقت دیں ان کے دکھ سنیں  اور ان پر ہمدردی کا مرہم لگائیں انہیں صبر کی تلقین کریں ان کے کام آئیں مددگار بنیں معاون بنیں یہ انتہائی غیر اہم کام آپ کو اک منفرد سوچ کا حامل بنا دیں گے #اعوانیات

سوچیں

Image
مجھے ذاتی طور پر لوگوں کے مسائل سن کر ان کا حل تلاش کرنا پسند ہے کم از کم خود کی حد تک جتنا بھی کر سکوں تو لازمی کرنے کی کوشش کرتا ہوں مکالمہ کدھر تھے؟ قبرستان گیا ہوا تھا وہ کیوں؟ ابو سے ملنے کا دل کر رہا تھا خیریت؟ اکثر ملنے چلا جاتا ہوں، جب دل اداس ہو یا جب کبھی آنکھیں چھلکنے کے در پہ ہوں، تو وہاں پرسکون ماحول میں دل کھول کر رو لیتا ہوں، کوئی تنگ کرنے والا بھی نہیں ہوتا اور دل بھی ہلکا ہو جاتا ہے پھر؟ پھر یہ کہ وہاں سے واپسی پر دل سے کافی بوجھ اتار لینے کے بعد خود کو اگلی صبح پھر سے اس بےحس معاشرے کی تنقید، دھوکہ، گالیوں، طعنوں کو سننے کے لیے ان کے درمیان چلا جاتا ہوں تھکتے نہیں ہو؟ نہیں تھکنا کیسا؟ اور اگر تھک بھی گیا تو کیا دل بھر جانے پر ریمووٹ سے ٹی وی آف کر دینے جیسے زندگی بھی ختم ہو جائے گی نہیں نا؟ تو سہنا پڑے گا کیا وجہ ہے کیوں اتنا ستائے ہوئے ہو لوگوں سے؟ میں کبھی کبھی سوچتا ہوں دنیاوی بڑی بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے شکایات سیل کی طرح خالق کائنات سے اس کی مخلوق کے بارے میں شکایات کا بھی اک سیل ہونا چاہیے تھا جہاں ہم خالق کو بتا سکتے کہ مالک تیرا فلاں بندہ اپنا فلا...

آزمائشی رشتے

Image
مجھے اکثر افسوس ہوتا ہے جب مجھے ماضی میں جھانکنے پر وہ سبھی عہد و پیمان بکھرے ہوئے نظر آتے ہیں جو تم نے کبھی کر رکھے تھے افسوس، وقت نے تمہیں وہ نبھانے تک کی مہلت نہ دی کبھی کبھی جھوٹ بھی خوبصورت لگتا ہے وہ بھی جب مہارت سے بولا جائے اور تمہارے لہجے میں وہ غضب کی مٹھاس بھی کمال تھی کون کمبخت اس جادو بھری آواز میں گرفتار نہ ہوتا اور پھر شکست نہ کھاتا سو ہمیں مات ہوئی #اعوانیات

ہمدردی

Image
انسان بیوقوف نہیں تو اور کیا ہے؟ ہمدردی کے دو بول سننے کے لیے اپنا ماضی کسی پرلے درجے کے کم ظرف کے سامنے کھول کر رکھ دیتا ہے اور وہ اک وقت آنے پر آپ کو آپ کے ماضی کا طعنہ دے جائے کچھ لوگ بدنسل ہوتے ہیں جن سے آپ اچھے یا ہمدردی کی امید نہیں رکھ سکتے #اعوانیات

"فیصلہ"

Image
بات سنو؟ دیکھو میری جان! میں ابھی بھی تمہارے شہر میں ہوں اگر تم چاہو تو اپنے گھر والوں کو تمہارے گھر رشتے کی غرض سے بھیج سکتا ہوں نہیں، مت بھیجنا لیکن کیوں؟ میری بات کہیں اور پکی ہو گئی ہے کچھ ہو بھی تو سکتا ہے بات پکی ہوئی ہے نکاح تو نہیں ہوا نا ہاں، لیکن اب کچھ نہیں ہو سکتا۔ بھول جاؤ میرے لیے کوئی بھی ایسا دن نہیں گزرا جب خود کو تمام سن مصروف رکھنے کے باوجود خود کو کبھی تمہاری یاد سے غافل پایا ہو تم میرے لیے جاگتی آنکھوں سے دیکھا گیا وہ بھیانک خواب ہو جس کی کوئی تعبیر ہی نہیں تھی۔ جسے بھلایا بھی نہیں جا سکتا اور نا حاصل کی خواہش کی جا سکتی ہے۔ #اعوانیات

#گناہ_اور_ہم

Image
گناہ اور ہم تحریر: ملک فیصل اعوان سوال تھا کہ کیا آپ بھی گناہ پر ندامت کے بجائے "فخر" محسوس کرتے ہیں کسی گناہ کا مرتکب ہونا "باعث فخر" کیسے ہو سکتا ہے؟ توجہ درکار ہے! دوست احباب کی جانب سے مختلف قسم کے جوابات موصول ہوئے لیکن دل مطمئن نہ ہو پایا یا یوں کہوں کہ جو جواب میں اپنے سوال پر طے کر چکا تھا اس کے موافق نہ تھا بہرحال____ یوا کچھ یوں کہ اک عرصہ سے حلقہ احباب جوں جوں وسیع سے وسیع تر ہوتا چلا جا رہا ہے تو بہت سی باتوں کو جاننے، سمجھنے اور سیکھنے کا موقع ملتا رہتا ہے میرا یہ ماننا ہے ہر نئے دن ملنے والے کسی شخص سے کچھ سیکھ لیا جائے یا سکھا دیا جائے اسی سلسلے میں اک نشست میں کچھ دوستوں کے ساتھ گفتگو جاری تھی کہ بات چلتے چلتے اک ایسے موضوع پر آن پہنچی جس کی بدولت اوپر سوال کی نوبت آئی اس سوال کے نتیجے میں اک اور سوال بھی پیدا ہوتا ہے ایسا شخص جو اللہ کی متعین کردہ حد کو توڑتا ہے، اور پھر جبکہ خالق حقیقی نے اس کے گناہ یا عیب کی پردہ پوشی کی باوجود اس کے وہ اپنے گناہ کا اعلان کرتا ہے اور فخر سے بتاتا ہے کہ میں نے فلاں گناہ کیا ہے اور گناہ پر فخر محسوس کرتا ہے اور گنا...