ناکام انتخاب

میں اکثر سوچتا ہوں،
کسی شخص کے آنے،
یا آ کر چلے جانے سے،
کسی دوسرے شخص پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،
اک شخص آپ سے دوستی یا محبت کا دعوی کرے،
آپ کو سمجھنے کی بات کرے،
آپ کے ساتھ وقت گزارنے کو غنیمت سمجھے،
آپ کو سنے،
آپ کی دلجوئی کرے،
آپ کو سراہے،
آپ کو چاہے،
آپ کا ہمراز بننے کی خواہش کرے،
آپ کے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائے،
اور پھر اک عرصہ بعد اسے احساس ہو،
اس نے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں،
یا زندگی جینے کا خواب جس شخص کے ساتھ دیکھا،
آہ، وہ اس کا "ناکام انتخاب" نکلا!!!
اور پھر اس نے اپنے انتخاب کو کسی نگران کی رضامندی پر وار پھینکا!
دیکھا جائے تو ناکام شخص کے پاس پسند یا انتخاب کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی وہ تو بس حالات کے دھاروں کی زد میں بہتا، نصیب کو کوستا اور ملامت کرتا ہوا کہیں نہ کہیں اور کسی نہ کسی کنارے لگ جاتا ہے۔
لیکن کیا ایسا شخص جس کے نزدیک اس کی خواہشات معبتر تھیں وہ مطمئن ہو پائے گا؟

#اعوانیات

Comments

Popular posts from this blog

#عید #عیدالاضحٰی #قربانی #یاددہانی

#رشتے #اعتراضات #ڈیمانڈ #جہیز قسط نمبر 2

"فیصلہ"