غلط فہمی

روز روز کی کسی نہ کسی وجہ سے لڑائی، بحث، طعنے اور روٹھنے منانے کی وجہ سے میں نے اسے غصہ سے کہا
دیکھو ایسے میں تم سے شادی نہیں کر سکتا
ہم ساری زندگی خوش نہیں رہ پائیں گے 
اگر ایسے ہی لڑتے رہے
میرے انکار کے جواب میں وہ کہنے لگی
کیا میں تمہیں کال گرل لگتی ہوں
جب دل کیا بات کر لی
پکچرز منگوا لی
دل بھرا تو بلاک کر دیا
سلسلہ ختم کر دیا
اگر محبت نہیں تھی تو مجھے اس راستے پر لائے ہی کیوں
میرے پاس اس کے اس سوال پر سینکڑوں جوابات تھے پر شاید اس میں قصور میرا ہی تھا
کہاں وہ فرشتہ صفت خاتون اور کہاں میں جنت سے نکالا گیا ابلیس
ہمیں ہمارے رویوں نے اک دوسرے سے جدا کر دیا
-------------------
اک بات تو بتاؤ
میری پکچرز کا کیا کرتے ہو
دیکھ کر ڈیلیٹ کر دیتا ہوں
کیوں؟ سیو نہیں رکھتے؟
نہیں، فیملی پکچرز سیل میں نہیں رکھتا اور میں نہیں چاہتا تمہیں میرے سوا کوئی اور دیکھے
میرے لیے تمہاری عزت اتنی ہی عزیز ہے جتنی میں اپنی فیملی کی عزیز رکھتا ہوں
اچھا
----------------
میں تم سے شادی نہیں کر سکتی
تم بیروزگار ہو، تمہارے کسی فیصلے پر تمہارا اختیار نہیں، بداخلاق ہو۔
میں نے اس کی تمام باتوں کو غور سے سنا
اور اسے اس کے حال پر چھوڑ دیا
پھر اک عرصہ بعد ہمارا رابطہ ہوا تو پرانے زخم پھر سے ہرے ہو گئے
اس بار اس کا کہنا تھا اگر شادی ہو جائے تو ہمارا گزارا ہو سکتا ہے
لیکن اب کی بار مجھے لگا
اس کے ساتھ زندگی کا اک بھی لمحہ بخوشی نہیں گزارا جا سکتا

راستے جدا ہو جائیں تو پلٹنا بیوقوفی ہے کیونکہ دل سے وہ باتیں نہیں نکالی جا سکتی جو ہم کہنے میں جلدبازی سے کام لیتے ہیں

#اعوانیات

Comments

Popular posts from this blog

#عید #عیدالاضحٰی #قربانی #یاددہانی

#رشتے #اعتراضات #ڈیمانڈ #جہیز قسط نمبر 2

"فیصلہ"