#پرواہ
کچھ باتیں ہمیں سمجھ آتے آتے
ہم بہت نقصان کر چکے ہوتے ہیں
بہت سے اختیارات جن پر سے ہمیں ناچاہتے ہوئے بھی دستبردار ہونا پڑتا ہے
بہت سے تعلقات جنہیں ہم پہلے ہی بگاڑ چکے ہوتے ہیں
اور زندگی عجیب ہی رخ اختیار کر لیتی ہے
سن کر کتنا عجیب لگتا ہے نا
"اک مسافر ہے، جسے اپنی منزل کا تعین ہی نہیں"
وہ ہر بات سے انجان ہے
بس کچھ دکھ جو اس کے دل سے نکالے نہیں نکلتے
وہ مٹانا چاہتا ہے تو مٹائے نہیں مٹتے
نہ اس دکھ کی کوئی دوا ہے نہ مرہم
اور نہ کسی صورت مدوا
سچ تو یہ ہے بس اک من چاہے شخص کی محرومی اسے دنیا بھر سے بےپروا کر دیتی ہے
#اعوانیات
Comments
Post a Comment