Faisal Maqsood
YouTube TikTok Twitter Snapchat Facebook Page Political WhatsApp
Latest Posts

Friday, August 5, 2022

آزمائشی رشتے

مجھے اکثر افسوس ہوتا ہے جب مجھے ماضی میں جھانکنے پر وہ سبھی عہد و پیمان بکھرے ہوئے نظر آتے ہیں
جو تم نے کبھی کر رکھے تھے
افسوس، وقت نے تمہیں وہ نبھانے تک کی مہلت نہ دی
کبھی کبھی جھوٹ بھی خوبصورت لگتا ہے
وہ بھی جب مہارت سے بولا جائے
اور تمہارے لہجے میں وہ غضب کی مٹھاس بھی کمال تھی
کون کمبخت اس جادو بھری آواز میں گرفتار نہ ہوتا
اور پھر شکست نہ کھاتا
سو ہمیں مات ہوئی
#اعوانیات

No comments:

Post a Comment

WhatsApp