Posts

Showing posts from 2023

آپ کی زندگی تک آپ کو اپنے دکھوں، غموں اور صدموں کا بوجھ خود ہی اٹھانا ہے#اعوانیات

Image
آپ کی زندگی تک آپ کو اپنے دکھوں، غموں اور صدموں کا بوجھ خود ہی اٹھانا ہے #اعوانیات Tiktok

رشتے تو سبھی معتبر ہیں البتہ ان سے وابستہ انسان ہی کمینے ہو جاتے ہیں!

Image
رشتے تو سبھی معتبر ہیں البتہ ان سے وابستہ انسان ہی کمینے ہو جاتے ہیں! 2018 میں جنوری میں عمرے سے واپسی ہوئی تو دوستوں نے پلان بنایا ملتے ہیں اور اتوار کا دن طے ہوا ملاقات کے لیے_____ اتوار کو دوست نے گھر سے پک کرنا تھا اور پھر کہیں گھومنے کے لیے جانا تھا، اسی اثنا میں اتوار کا دن بھی آ گیا کہ فجر کے بعد دوست کی کال آئی یار ابو کا انتقال ہو گیا ہے سمجھ میں کچھ نہیں آ رہا تھا لگ رہا تھا جیسے مزاق کر رہا ہے پک کرنے کا موڈ نہیں ہوگا اسی لیے بہانے بنا رہا ہے پر کوئی اتنا گھٹیا بہانا بھی بناتا ہے کیا خیر خبر ملی تو اس کے گھر پہنچا  تو پتہ چلا خبر درست تھی (وفات سے کچھ دن پہلے) سبھی عزیز رشتہ دار جانتے تھے باپ بیمار ہے اور بیٹا اپنی عمر سے پہلے ہی گھر کی ذمہ داری نبھانے کی کوشش کر رہا تھا اک دن اچانک طبیعت بگڑی تو خالہ کو کال کی کوئی شالیمار میں ریفرنس ہے آپ کا ایڈمٹ کروا دیں خالہ صاحبہ نے انکار کر دیا پھر بھرم سے پھپھو کو کال کی اور یہی جواب وہاں سے بھی موصول ہوا جیسے تیسے کر کے ایڈمٹ کر لیا اور وہیں فجر سے کچھ دیر پہلے انتقال ہو گیا اب انتقال کے بعد جو رشتہ دار انتقال سے پہل...

اصلاح معاشرہ

ہوش کے ناخن لیں، اگر آپ واقعی سمجھدار ہوتے تو آپ کی زبانیں لوگوں کے کردار ٹٹول کے بجائے اپنے انجام کی فکر کر رہی ہوتیں! جو بات ہمیں لوگوں کے منہ پے کہہ کر ان کی اصلاح کرنی چاہیے، وہ ہم ان کے پیٹھ پیچھے کر کے برائی بنا لیتے ہیں۔ سورہ الحجرات کی آیت ١٢ میں بدگمانی، ایک دوسرے کے بھید ٹٹولنے اور غیبت کی ممانعت پر اللہ نے فرمایا يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ ۖ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُم بَعْضًا ۚ أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَن يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ اور نہ تم کسی کی غیبت کرو کیا تم میں سے کوئی بھی اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانا پسند کرتا ہے؟ تم کو اس سے گھن آئے گی اور اللہ سے ڈرتے رہو، بیشک اللہ توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔ اور جو تعریف ہمیں پیٹھ پیچھے کرنی چاہیے، وہ منہ پر کر کے اگلے کو مار دیتے ہیں۔ صحیح مسلم کی حدیث ہے إِذَا رَأَيْتُمُ الْمَدَّاحِينَ فَاحْثُوا فِى وُجُوهِهِمُ التُّرَابَ "جب تم کسی کو (مُنہ پر) تعریف کرنے والا دی...

ہم آہستہ آہستہ مر رہے ہیں اور زندگی کی رنگینیوں سے موت کی تاریکیوں کی جانب سفر کر رہے ہیں

Image
ہم آہستہ آہستہ مر رہے ہیں اور زندگی کی رنگینیوں سے موت کی تاریکیوں کی جانب سفر کر رہے ہیں اور دکھ یہ ہے ہمیں اس بات کا احساس بھی نہیں یقینا یہ دنیا فانی ہے اور عنقریب ہمارا وجود لوگوں سے خامخواہ کی اکڑ، ضد، انا، بےرخی، دشمنی، نفرت اور مخالفت کے بوجھ سمیت منوں مٹی تلے دفنا دیا جائے گا۔۔۔۔۔۔ #اعوانیات

مال حرام اور اس کے نقصانات

Image
نقصانات بھی ہوتے ہیںں دل پریشان بھی رہتا ہے اور بےسکونی بھی ہے لیکن یہ کیسا ضمیر ہے جو ملامت نہیں کرتا بس تکلیف پہنچی تو لوگوں کو حاسد کہنا شروع کر دیا، جادوگر کہنا شروع کر دیا، یوں لگنے لگا لوگوں کو برا بھلا ٹھہرا کر اپنا وقار برقرار رہے گا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے۔۔۔۔۔۔ لیکن یہ تو سوچنے کی توفیق ہی نہیں ہوئی، شاید اپنا ہی کوئی عمل ایسا ہو جس کے نتیجے میں پکڑ میں آیا ہوں بہت کم لوگ ہیں جو ایسے حالات میں اپنا احتساب کر پاتے ہیں اور اپنے رب سے رجوع کر لیتے ہیں #اعوانیات

محبت ایک خوبصورت گمان ہے

Image
محبت صرف اک خوبصورت گمان ہے لیکن اس کی حقیقت انتہائی بھیانک ہے #اعوانیات

مہان ہونا بہت آسان ہے

Image
وہ اک لمحہ جو ہمیں مجبور کرتا ہے کسی شخص کے خلاف زہر اگلنے سے اگر ہم صبر سے گزار دیں تو شاید "مہان" بن جائیں #اعوانیات

دکھڑے رونا

Image
مجھے ایسا لگتا ہے اپنی زندگی کے برے ایام خود تک محدود رکھنا ہی حالات حاضرہ کی بہترین حکمت عملی ہے۔ #اعوانیات

صبر و استقامت اور حسن سلوک

Image
جن رشتوں کو نبھانے میں ہمیں صبر و استقامت اور حسن سلوک سے کام لینا چاہیے انہیں ہم عجلت میں گنوا بیٹھتے ہیں اور اسی کا صدمہ لیے تنہا مر جاتے ہیں! #اعوانیات

خودکشی

Image
زندگی میں کچھ حادثات آپ کو وقت سے پہلے ہی بہت سمجھدار بنا دیتے ہیں اور وہ حقائق جو ہم کبھی خوش دلی سے شاید قبول نہ کر پائیں، کرنے لگ جاتے ہیں۔ جیسے ہمارا ان رشتوں پر سے بھی اعتبار کا اٹھ جانا جن کے نزدیک ہم سے بہتر اور منفرد کوئی نہیں ہوتا اور وہ لوگ جنہیں ہم عزیز جانتے ہیں سب اپنی اہمیت کھو دیتے ہیں انسان کو مرتے دم تک اپنی اناؤں، دکھوں، صدموں، غموں اور مصیبتوں کا بوجھ خود ہی اٹھانا پڑتا ہے آپ کی سبھی امیدیں جو کسی نہ کسی شخص سے منسوب ہیں بےمطلب اور بےمعنی ہو جاتی ہیں۔ خودکشی کے زیادہ تر واقعات میں لوگ اس لیے نہیں مرتے کہ وہ مصیبتوں اور زندگی کی تلخیوں سے گھبرا جاتے ہیں، درحقیقت وہ ان لوگوں سے مایوس ہو جاتے ہیں جو مصیبت کی گھڑی میں کام آنے کے دعویدار تھے اور وہ اپنے دعوے کے باوجود بھی کسی کام نہ آ سکے! #اعوانیات