#عید #عیدالاضحٰی #قربانی #یادیانی شاید ہم عید الاضحیٰ کے معنی اور مفہوم سمجھنے سے بہت دور ہو چکے ہیں کہ اب صرف جانور کے گلے پہ چھری چلانے کا نام ہی قربانی رکھ دیا گیا ہے ہر سال عید الاضحی آتی ہے اور چلی جاتی ہے اور ہر سال لوگ قربانیاں کرتے ہیں کچھ ایسے ہیں جو قربانی کے مقصد کو سرے سے سمجھتے ہی نہیں اور کچھ ایسے ہیں جو سمجھتے تو ہیں مگر جلد ہی بھول جاتے ہیں۔ لَن يَنَالَ اللَّهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَٰكِن يَنَالُهُ التَّقْوَىٰ مِنكُمْ (الحج: ٣٧)
اللہ تعالیٰ کو قربانیوں کے گوشت نہیں پہنچتے نہ ان کے خون بلکہ اسے تمہارے دل کی پرہیزگاری پہنچتی ہے۔ اللہ تعالی کو نہ گوشت کی ضرورت ہے نہ خون کی۔ اسے تو بندوں کی اطاعت پسند ہے۔ افسوس بعض لوگوں کے نزدیک قربانی محض ایک رسم بن کر رہ گئی ہے قربانی کرنے والے ہر شخص کے اپنے مقاصد ہیں،،، کوئی اس لیے قربانی کرتا ہے کہ انہیں دوسروں کے گھروں سے گوشت کا انتظار نہ کرنا پڑے، اور بعض مخیر حضرات اس لیے قربانی کرتے ہیں کہ دوسرے انہیں طعنہ نہ دیں، اور بعض جھوٹی شہرت کی غرض سے مہنگا جانور قربانی کرتے ہیں، اور بعض بخیل ایسے ہوتے ہیں جو کم...
#رشتے #اعتراضات #ڈیمانڈ #جہیز قسط نمبر 2 اولاد کے حوالے سے سبھی والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد بہترین اور پرسکون زندگی گزاریں، جہاں اولاد کے رشتے ہوں وہاں بھی سکون میں رہیں، اولاد کو کوئی بھی پہنچنے والا دکھ انہیں مل جائے پر اولاد پر آنچ بھی نا آئے۔۔۔۔ اور اس سلسلے میں اپنی عقل اور سمجھ کے مطابق انہیں اولاد کے حق میں جو صحیح لگتا ہے، وہی فیصلہ کرتے ہیں پر ضروری نہیں ہمیشہ ایسا ہی ہو۔۔۔۔ بزرگوں کا اپنی عمر اور تجربات کا گھمنڈ اولادوں کی خوشیوں کی دیوار بن جاتا ہے بسا اوقات بالوں کی چاندی (جو عموما ہمارے بزرگ حضرات تجربات کا حاصل سمجھتے ہیں) زندگی بھر کا روگ ثابت ہوتی ہے۔ یہاں لوگوں کا انسانوں کو پرکھنے کا جو معیار آج ہمارے معاشرے میں رائج ہو چکا ہے وہ دیکھ کر دل افسردہ ہو جاتا ہے۔۔۔ دل کے میلے کچیلے لوگ اجلے لباس پہن کر اپنے اندر کے عیب چھپا لیتے ہیں،،، یہاں دولت کی نمائش ضروری ہے، یہاں فیشن سے اپ ڈیٹ رہنا ضروری ہے، یہاں تعلیم یافتہ شخص ہی وہی ہے جو مرد کو لبرل اور عورت کو بےلباس کر دے۔۔۔ یہاں عورت کی آزادی سے مراد اس پر پابندیاں نہیں درحقیقت اسے بےلباس ہونے میں...
بات سنو؟ دیکھو میری جان! میں ابھی بھی تمہارے شہر میں ہوں اگر تم چاہو تو اپنے گھر والوں کو تمہارے گھر رشتے کی غرض سے بھیج سکتا ہوں نہیں، مت بھیجنا لیکن کیوں؟ میری بات کہیں اور پکی ہو گئی ہے کچھ ہو بھی تو سکتا ہے بات پکی ہوئی ہے نکاح تو نہیں ہوا نا ہاں، لیکن اب کچھ نہیں ہو سکتا۔ بھول جاؤ میرے لیے کوئی بھی ایسا دن نہیں گزرا جب خود کو تمام سن مصروف رکھنے کے باوجود خود کو کبھی تمہاری یاد سے غافل پایا ہو تم میرے لیے جاگتی آنکھوں سے دیکھا گیا وہ بھیانک خواب ہو جس کی کوئی تعبیر ہی نہیں تھی۔ جسے بھلایا بھی نہیں جا سکتا اور نا حاصل کی خواہش کی جا سکتی ہے۔ #اعوانیات
Comments
Post a Comment