Faisal Maqsood
YouTube TikTok Twitter Snapchat Facebook Page Political WhatsApp
Latest Posts

Sunday, January 8, 2023

خودکشی

زندگی میں کچھ حادثات آپ کو وقت سے پہلے ہی بہت سمجھدار بنا دیتے ہیں
اور وہ حقائق جو ہم کبھی خوش دلی سے شاید قبول نہ کر پائیں، کرنے لگ جاتے ہیں۔
جیسے ہمارا ان رشتوں پر سے بھی اعتبار کا اٹھ جانا جن کے نزدیک ہم سے بہتر اور منفرد کوئی نہیں ہوتا
اور وہ لوگ جنہیں ہم عزیز جانتے ہیں سب اپنی اہمیت کھو دیتے ہیں
انسان کو مرتے دم تک اپنی اناؤں، دکھوں، صدموں، غموں اور مصیبتوں کا بوجھ خود ہی اٹھانا پڑتا ہے
آپ کی سبھی امیدیں جو کسی نہ کسی شخص سے منسوب ہیں بےمطلب اور بےمعنی ہو جاتی ہیں۔
خودکشی کے زیادہ تر واقعات میں لوگ اس لیے نہیں مرتے کہ وہ مصیبتوں اور زندگی کی تلخیوں سے گھبرا جاتے ہیں، درحقیقت وہ ان لوگوں سے مایوس ہو جاتے ہیں جو مصیبت کی گھڑی میں کام آنے کے دعویدار تھے اور وہ اپنے دعوے کے باوجود بھی کسی کام نہ آ سکے!

#اعوانیات

No comments:

Post a Comment

WhatsApp