اصلاح معاشرہ

ہوش کے ناخن لیں، اگر آپ واقعی سمجھدار ہوتے تو آپ کی زبانیں لوگوں کے کردار ٹٹول کے بجائے اپنے انجام کی فکر کر رہی ہوتیں!

جو بات ہمیں لوگوں کے منہ پے کہہ کر ان کی اصلاح کرنی چاہیے، وہ ہم ان کے پیٹھ پیچھے کر کے برائی بنا لیتے ہیں۔

سورہ الحجرات کی آیت ١٢ میں بدگمانی، ایک دوسرے کے بھید ٹٹولنے اور غیبت کی ممانعت پر اللہ نے فرمایا

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ ۖ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُم بَعْضًا ۚ أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَن يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ
اور نہ تم کسی کی غیبت کرو کیا تم میں سے کوئی بھی اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانا پسند کرتا ہے؟ تم کو اس سے گھن آئے گی اور اللہ سے ڈرتے رہو، بیشک اللہ توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔

اور جو تعریف ہمیں پیٹھ پیچھے کرنی چاہیے، وہ منہ پر کر کے اگلے کو مار دیتے ہیں۔

صحیح مسلم کی حدیث ہے
إِذَا رَأَيْتُمُ الْمَدَّاحِينَ فَاحْثُوا فِى وُجُوهِهِمُ التُّرَابَ
"جب تم کسی کو (مُنہ پر) تعریف کرنے والا دیکھو تو اس کے چہرے پر مٹی ڈال دو۔"
اک اور حدیث
ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے ایک آدمی کی تعریف کی تو آپ نے فرمایا:
"افسوس! تم نے اپنے بھائی کی گردن کاٹ دی۔"
(رواہ البخاری)

سمجھداری کے چسکے میں لوگوں کی ذاتی زندگی پر تبصرے اور ان کی برائیاں کرتے کرتے اپنے لیے جہنم کا گڑھا مت کھودیں۔

#اعوانیات

Comments

Popular posts from this blog

#عید #عیدالاضحٰی #قربانی #یاددہانی

#رشتے #اعتراضات #ڈیمانڈ #جہیز قسط نمبر 2

"فیصلہ"