Posts

Showing posts from August, 2022

مخلص ہمسفر

Image
"بات سنو! اگر تم سے پہلے میں مر گئی، تو تم میرے بعد کیا کرو گے؟ جی پاؤ گے" اس سوال کی سمجھ مجھے اس کے مر جانے کے بعد آئی شاید میں اس جیسا دور اندیش نہیں تھا یا وہ میری طبیعت کی بےچینی اور جلد بازی سے واقف تھی اور وہ ٹھیک تھی میں اقرار کرتا ہوں کہ اس کے آنے سے میری زندگی میں خوشیوں اور سکون کی تلاش مکمل ہوئی اس کا یوں داغ مفارقت دے جانا مجھے بستر مرگ تک کھینچ لایا ہے مجھے سن کر تعجب ہوتا ہے جب کسی مرد یا عورت سے متعلق یہ سننے کو ملتا ہے کہ اس نے اپنے شریک حیات کو دھوکہ دیا ہماری شادی مکمل طور پر خاندان کی رضامندی سے تھی لیکن ہم نے اک دوسرے کو اس کی خوبیوں خامیوں اور اچھائی برائی سمیت ناصرف قبول کیا بلکہ ہم نے معاشرے میں اک اچھا شوہر اور اس نے اک اچھی اور مثالی بیوی ہونے کا ثبوت دیا۔ مجھے اس کے انتقال کے غم نے ہلکان کر دیا ہے میں چاہتا ہوں یوم الدین کا مالک مجھے اس کا ساتھ اپنی جنتوں میں بھی عطا کرے۔ مجھے لگتا ہے اک مخلص ہمسفر موسمی محبت کے بخار سے ہزار درجے بہتر ہے، اور اگر محبت ہی مخلص اور وفادار شخص سے ہو جائے تو زندگی مزید نکھر جاتی ہے۔ #اعوانیات

لہجے

Image
لوگوں کو لگتا ہے وہ اپنے مخالف حریف کے منہ پر سچ کہنے کے عادی ہیں تو شاید ایسے ان کی شخصیت کا مثبت پہلو نمایاں ہوگا جبکہ سامنے والا شخص مروت میں خاموش ہو جائے۔ درحقیقت ایسا شخص محفل کے آداب سے بلکل ناواقف ہوتا ہے اور ایسی سچائی جو بطور تنقید یا کردار کشی کے زمرے میں آتی ہو، ناقابل قبول ہے۔ بدقسمتی سے معاشرہ میں اکثریت کا وطیرہ اسی قسم کی سچائی ہے ہمیں یہ سمجھا چاہیے لہجے یقینا تاثیر رکھتے ہیں اور بات کہنے والا شخص اگر لہجوں کی تاثیر سے بالکل نابلد ہو  تو اسے چاہیے بات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کر لے #اعوانیات

غلط فہمی

Image
روز روز کی کسی نہ کسی وجہ سے لڑائی، بحث، طعنے اور روٹھنے منانے کی وجہ سے میں نے اسے غصہ سے کہا دیکھو ایسے میں تم سے شادی نہیں کر سکتا ہم ساری زندگی خوش نہیں رہ پائیں گے  اگر ایسے ہی لڑتے رہے میرے انکار کے جواب میں وہ کہنے لگی کیا میں تمہیں کال گرل لگتی ہوں جب دل کیا بات کر لی پکچرز منگوا لی دل بھرا تو بلاک کر دیا سلسلہ ختم کر دیا اگر محبت نہیں تھی تو مجھے اس راستے پر لائے ہی کیوں میرے پاس اس کے اس سوال پر سینکڑوں جوابات تھے پر شاید اس میں قصور میرا ہی تھا کہاں وہ فرشتہ صفت خاتون اور کہاں میں جنت سے نکالا گیا ابلیس ہمیں ہمارے رویوں نے اک دوسرے سے جدا کر دیا ------------------- اک بات تو بتاؤ میری پکچرز کا کیا کرتے ہو دیکھ کر ڈیلیٹ کر دیتا ہوں کیوں؟ سیو نہیں رکھتے؟ نہیں، فیملی پکچرز سیل میں نہیں رکھتا اور میں نہیں چاہتا تمہیں میرے سوا کوئی اور دیکھے میرے لیے تمہاری عزت اتنی ہی عزیز ہے جتنی میں اپنی فیملی کی عزیز رکھتا ہوں اچھا ---------------- میں تم سے شادی نہیں کر سکتی تم بیروزگار ہو، تمہارے کسی فیصلے پر تمہارا اختیار نہیں، بداخلاق ہو۔ میں نے اس کی تمام باتوں کو غور سے ...

انائیں

Image
یہ انائیں ان لوگوں پر بھی واری جا سکتی ہے جو ہماری رضامندی میں شامل تو نہیں تھے مگر اب وہ ہمارے شریک حیات ہیں خوش رہنے کے لیے اسباب کو تلاش کیا جانا چاہیے رونے کے لیے، مایوسیوں کے لیے تو ہمارے پاس ویسے ہی ماضی کا ڈھیر سارا بیک اپ موجود ہوتا ہے #اعوانیات

خوش رہنا سیکھیں

Image
کبھی کبھی خوشیاں خود سے بھی تراشنی پڑتی ہیں طبیعت کو گزری ہر ناگوار بات کو سنی ان سنی کر دینا چاہیے لوگوں کو ان کی غلطیوں پر مارجن دینا سیکھیں بہت سے غلط فہمیاں اور بدگمانیاں خود بخود دور ہو جاتی ہیں ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جن کے نزدیک آپ کی ذات اور کہی بات کی ویلیو ہے انہیں وقت دیں ان کے دکھ سنیں  اور ان پر ہمدردی کا مرہم لگائیں انہیں صبر کی تلقین کریں ان کے کام آئیں مددگار بنیں معاون بنیں یہ انتہائی غیر اہم کام آپ کو اک منفرد سوچ کا حامل بنا دیں گے #اعوانیات

سوچیں

Image
مجھے ذاتی طور پر لوگوں کے مسائل سن کر ان کا حل تلاش کرنا پسند ہے کم از کم خود کی حد تک جتنا بھی کر سکوں تو لازمی کرنے کی کوشش کرتا ہوں مکالمہ کدھر تھے؟ قبرستان گیا ہوا تھا وہ کیوں؟ ابو سے ملنے کا دل کر رہا تھا خیریت؟ اکثر ملنے چلا جاتا ہوں، جب دل اداس ہو یا جب کبھی آنکھیں چھلکنے کے در پہ ہوں، تو وہاں پرسکون ماحول میں دل کھول کر رو لیتا ہوں، کوئی تنگ کرنے والا بھی نہیں ہوتا اور دل بھی ہلکا ہو جاتا ہے پھر؟ پھر یہ کہ وہاں سے واپسی پر دل سے کافی بوجھ اتار لینے کے بعد خود کو اگلی صبح پھر سے اس بےحس معاشرے کی تنقید، دھوکہ، گالیوں، طعنوں کو سننے کے لیے ان کے درمیان چلا جاتا ہوں تھکتے نہیں ہو؟ نہیں تھکنا کیسا؟ اور اگر تھک بھی گیا تو کیا دل بھر جانے پر ریمووٹ سے ٹی وی آف کر دینے جیسے زندگی بھی ختم ہو جائے گی نہیں نا؟ تو سہنا پڑے گا کیا وجہ ہے کیوں اتنا ستائے ہوئے ہو لوگوں سے؟ میں کبھی کبھی سوچتا ہوں دنیاوی بڑی بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے شکایات سیل کی طرح خالق کائنات سے اس کی مخلوق کے بارے میں شکایات کا بھی اک سیل ہونا چاہیے تھا جہاں ہم خالق کو بتا سکتے کہ مالک تیرا فلاں بندہ اپنا فلا...

آزمائشی رشتے

Image
مجھے اکثر افسوس ہوتا ہے جب مجھے ماضی میں جھانکنے پر وہ سبھی عہد و پیمان بکھرے ہوئے نظر آتے ہیں جو تم نے کبھی کر رکھے تھے افسوس، وقت نے تمہیں وہ نبھانے تک کی مہلت نہ دی کبھی کبھی جھوٹ بھی خوبصورت لگتا ہے وہ بھی جب مہارت سے بولا جائے اور تمہارے لہجے میں وہ غضب کی مٹھاس بھی کمال تھی کون کمبخت اس جادو بھری آواز میں گرفتار نہ ہوتا اور پھر شکست نہ کھاتا سو ہمیں مات ہوئی #اعوانیات

ہمدردی

Image
انسان بیوقوف نہیں تو اور کیا ہے؟ ہمدردی کے دو بول سننے کے لیے اپنا ماضی کسی پرلے درجے کے کم ظرف کے سامنے کھول کر رکھ دیتا ہے اور وہ اک وقت آنے پر آپ کو آپ کے ماضی کا طعنہ دے جائے کچھ لوگ بدنسل ہوتے ہیں جن سے آپ اچھے یا ہمدردی کی امید نہیں رکھ سکتے #اعوانیات