Posts

Showing posts from January, 2023

محبت ایک خوبصورت گمان ہے

Image
محبت صرف اک خوبصورت گمان ہے لیکن اس کی حقیقت انتہائی بھیانک ہے #اعوانیات

مہان ہونا بہت آسان ہے

Image
وہ اک لمحہ جو ہمیں مجبور کرتا ہے کسی شخص کے خلاف زہر اگلنے سے اگر ہم صبر سے گزار دیں تو شاید "مہان" بن جائیں #اعوانیات

دکھڑے رونا

Image
مجھے ایسا لگتا ہے اپنی زندگی کے برے ایام خود تک محدود رکھنا ہی حالات حاضرہ کی بہترین حکمت عملی ہے۔ #اعوانیات

صبر و استقامت اور حسن سلوک

Image
جن رشتوں کو نبھانے میں ہمیں صبر و استقامت اور حسن سلوک سے کام لینا چاہیے انہیں ہم عجلت میں گنوا بیٹھتے ہیں اور اسی کا صدمہ لیے تنہا مر جاتے ہیں! #اعوانیات

خودکشی

Image
زندگی میں کچھ حادثات آپ کو وقت سے پہلے ہی بہت سمجھدار بنا دیتے ہیں اور وہ حقائق جو ہم کبھی خوش دلی سے شاید قبول نہ کر پائیں، کرنے لگ جاتے ہیں۔ جیسے ہمارا ان رشتوں پر سے بھی اعتبار کا اٹھ جانا جن کے نزدیک ہم سے بہتر اور منفرد کوئی نہیں ہوتا اور وہ لوگ جنہیں ہم عزیز جانتے ہیں سب اپنی اہمیت کھو دیتے ہیں انسان کو مرتے دم تک اپنی اناؤں، دکھوں، صدموں، غموں اور مصیبتوں کا بوجھ خود ہی اٹھانا پڑتا ہے آپ کی سبھی امیدیں جو کسی نہ کسی شخص سے منسوب ہیں بےمطلب اور بےمعنی ہو جاتی ہیں۔ خودکشی کے زیادہ تر واقعات میں لوگ اس لیے نہیں مرتے کہ وہ مصیبتوں اور زندگی کی تلخیوں سے گھبرا جاتے ہیں، درحقیقت وہ ان لوگوں سے مایوس ہو جاتے ہیں جو مصیبت کی گھڑی میں کام آنے کے دعویدار تھے اور وہ اپنے دعوے کے باوجود بھی کسی کام نہ آ سکے! #اعوانیات