Posts

Showing posts from November, 2022

محبتوں کے پچھتاوے قبروں تک ساتھ جاتے ہیں

Image
زندگی میں اگر کبھی کسی ایسے شخص سے ملنے کا اتفاق ہو جو آپ سے بغیر کسی غرض کے بے پناہ محبت کا معترف ہو اور آپ سے نکاح کا خواہشمند ہو تو اس انسان کو خود سے دور نا ہونے دیں اس کے جذبات اور احساسات کی قدر کریں اس شخص کی محبت کی قدر کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ اپنے دکھوں اور اپنی خوشیوں اور اپنی زندگی میں مگن ہو کر آپ اس شخص کی محبت کی بےقدری کر بیٹھیں جس کا دکھ اور پچھتاوا ساری زندگی رہتا ہے اور سچ تو یہ ہے کہ محبتوں کے پچھتاوے قبروں تک ساتھ جاتے ہیں #اعوانیات

ناکام انتخاب

Image
میں اکثر سوچتا ہوں، کسی شخص کے آنے، یا آ کر چلے جانے سے، کسی دوسرے شخص پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، اک شخص آپ سے دوستی یا محبت کا دعوی کرے، آپ کو سمجھنے کی بات کرے، آپ کے ساتھ وقت گزارنے کو غنیمت سمجھے، آپ کو سنے، آپ کی دلجوئی کرے، آپ کو سراہے، آپ کو چاہے، آپ کا ہمراز بننے کی خواہش کرے، آپ کے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائے، اور پھر اک عرصہ بعد اسے احساس ہو، اس نے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں، یا زندگی جینے کا خواب جس شخص کے ساتھ دیکھا، آہ، وہ اس کا "ناکام انتخاب" نکلا!!! اور پھر اس نے اپنے انتخاب کو کسی نگران کی رضامندی پر وار پھینکا! دیکھا جائے تو ناکام شخص کے پاس پسند یا انتخاب کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی وہ تو بس حالات کے دھاروں کی زد میں بہتا، نصیب کو کوستا اور ملامت کرتا ہوا کہیں نہ کہیں اور کسی نہ کسی کنارے لگ جاتا ہے۔ لیکن کیا ایسا شخص جس کے نزدیک اس کی خواہشات معبتر تھیں وہ مطمئن ہو پائے گا؟ #اعوانیات

#محرومی

Image
مجھے تیرے ساتھ کی خواہش جتنی شدید تر تھی قدرت کی جانب سے تیرا بچھڑنے کا فیصلہ اتنا ہی شدید تھا اگر تو دیکھے تو اس سانحہ نے مجھ سے میری راتوں کی نیند ہی نہیں چھینی بلکہ دن کا سکون بھی چھین لیا اور مجھے بےچین کر کے چھوڑ دیا میرا میری ذات پر اب کچھ بھی اختیار باقی نہیں رہا مجھے آج بھی کانٹوں جیسی کسک اور جبھن محسوس ہوتی ہے جو میرے وجود کو اندر ہی اندر چھلنی کرتی رہتی ہے سچ کہوں تو رقابت محبت سے بھی زیادہ جان لیوا ہوتی ہے #اعوانیات