رشتے تو سبھی معتبر ہیں البتہ ان سے وابستہ انسان ہی کمینے ہو جاتے ہیں!
رشتے تو سبھی معتبر ہیں البتہ ان سے وابستہ انسان ہی کمینے ہو جاتے ہیں! 2018 میں جنوری میں عمرے سے واپسی ہوئی تو دوستوں نے پلان بنایا ملتے ہیں اور اتوار کا دن طے ہوا ملاقات کے لیے_____ اتوار کو دوست نے گھر سے پک کرنا تھا اور پھر کہیں گھومنے کے لیے جانا تھا، اسی اثنا میں اتوار کا دن بھی آ گیا کہ فجر کے بعد دوست کی کال آئی یار ابو کا انتقال ہو گیا ہے سمجھ میں کچھ نہیں آ رہا تھا لگ رہا تھا جیسے مزاق کر رہا ہے پک کرنے کا موڈ نہیں ہوگا اسی لیے بہانے بنا رہا ہے پر کوئی اتنا گھٹیا بہانا بھی بناتا ہے کیا خیر خبر ملی تو اس کے گھر پہنچا تو پتہ چلا خبر درست تھی (وفات سے کچھ دن پہلے) سبھی عزیز رشتہ دار جانتے تھے باپ بیمار ہے اور بیٹا اپنی عمر سے پہلے ہی گھر کی ذمہ داری نبھانے کی کوشش کر رہا تھا اک دن اچانک طبیعت بگڑی تو خالہ کو کال کی کوئی شالیمار میں ریفرنس ہے آپ کا ایڈمٹ کروا دیں خالہ صاحبہ نے انکار کر دیا پھر بھرم سے پھپھو کو کال کی اور یہی جواب وہاں سے بھی موصول ہوا جیسے تیسے کر کے ایڈمٹ کر لیا اور وہیں فجر سے کچھ دیر پہلے انتقال ہو گیا اب انتقال کے بعد جو رشتہ دار انتقال سے پہل...