#احسانات
# احسانات "میں نے تمہارے لیے کیا کچھ نہیں کیا؟" اُس کے اِس سوالیہ جملہ میں ناجانے کتنے گِلے، شِکوے اور "احسانات" مخفی تھے______ مجھے بہت جلد اس بات کا اندازہ ہو گیا!!!! میں جب کبھی روز مرہ کے مسلط ہوئے کاموں سے کچھ مہلت پا کر تنہا بیٹھتا ہوں تو اُس "مہربان" کے مجھ پر ان گنت احسانات کا شمار کرتا رہتا ہوں کہ کیسے اس نے مجھ پر ان چند سالوں میں "انویسٹمنٹ" :) کی، سوری بنایا یا سنوارا_______ یہ سچ ہے میں اجنبی لوگوں سے ملنے کا قائل نہیں تھا اور نہ ہی زیادہ دوستی بنانے پر یقین رکھتا تھا (ہوں) ایسے میں اس کا مجھ سے ربط قائم ہونا کسی نعمت سے کم نہیں تھا بہرحال باتیں دنوں سے ہفتوں اور ہفتوں سے مہینوں تک کب پہنچی اس کا اندازہ نہ اسے ہو پایا اور نہ مجھے_________ رشتے جھوٹ کی بنیاد پر قائم کرنا رشتوں کی اہمیت کو بھی کم کر دیتا ہے، میں نے ریلیشن شپ میں عموما لوگوں کو جھوٹ بولتے ہی دیکھا ہے اچھی بری عادتوں کو ایک دوسرے سے چھپا کر اس وہم میں جینا کہ ایسے رشتے کو تقویت ملے گی الٹا رشتہ اپنی قدر و منزلت بھی کھو بیٹھتا ہے وہ آج بھی اپنی غلطیوں ک...